سجل کے ٹیلنٹ کا کوئی مقابلہ نہیں، ثمرہ میر

September 24, 2020

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور بلاصلاحیت اداکارہ سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر بھی اپنی بہو کی لاجواب صلاحیتوں سے مُتاثر ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں سجل علی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبو ل ترین ڈراما سیریل ’الف‘ کی کچھ حسین یادوں کو شاندار انداز میں دکھایا گیا تھا جبکہ وہ ویڈیو اداکارہ کی ایک مداح نے ایڈٹ کرکے اُنہیں بھیجی تھی۔


ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الف کی کچھ یادیں۔‘

دوسری جانب احد رضا میر کی والدہ اور سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی لاڈلی بہو کے ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔

ثمرہ رضا میر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’سجل کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔‘

اِس سے قبل ثمرہ رضا میر نے اپنی بہو کی خوبصورتی سے مُتاثر ہوتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کی تھی۔

سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی تھی جس پر جہاں اداکارہ کے مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھےتو وہیں سجل کی ساس بھی بہو کی تعریف کرنے میں پیچھے نہ رہیں۔


ثمر رضا میر نے سجل کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ماشاءاللّٰہ کہیں‘ اور ساتھ ہی اُنہوں نے کمنٹ میں دل والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر سے رواں برس 14 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔