نون لیگی رہنماؤں کی سیکورٹی افسران سے ملاقاتیں، نواز شریف نے تفصیلات مانگ لیں

September 25, 2020

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کے رہنماؤں سے حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سیکورٹی افسران سے ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ قائد نون لیگ کے قریبی ذرائع نے لندن سے دی نیوز کو بتایا کہ جمعرات کی شام نواز شریف نے ان رہنماؤں کو ایسی ملاقاتوں کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ان ملاقاتوں کے دوران ظاہر کئے جانا والا مواد بھی طلب کرلیا ہے۔