قصور کے وکلاء پر ہیروئین اسمگلنگ کا مقدمہ،وکلاء رہنماؤں کی طرف سے مذمت، جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

September 25, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین جمیل اصغر بھٹی ممبر عبدالصمد خان بسریا قصور بار کے سابق صدرملک ریاض احمد ، مرزا نسیم بیگ نے کہا ہے کہ عوام اور وکلا برادری پر ناجائز مقدمات کی وکلا برادری شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے. انہوں نے چیف جسٹس پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ قصور کے وکلاء مرزا شاہد بیگ اور ساجد محمودکیخلاف ہیروئین سمگلنگ کے مقدمے کا از خود نوٹس لے کر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے تا کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔