اسکول بس جتنے سیارچے کا زمین کے انتہائی قریب سےسفر

September 25, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا کہ 24ستمبر کو سکول بس جتنا سیار چہ زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا،یہ سیارچہ، جسے 2020ایس ڈبلیو کا نام دیا گیا ہے، زمین کی سطح سے محض 13ہزار میل کی بلندی سے گزرا۔سیارچے کے بارے میں معلومات محض چند روز قبل یعنی 18 ستمبر کو ایریزونا میں ناسا کی مالی اعانت سے چلنے والے ایک پروجیکٹ کے ذریعے ملی تھیں اور مزید مشاہدات کے بعد اس کے راستے کا کھوج لگایا گیا تھا۔سائنس دان یہ پتہ کرنے میں بھی کامیاب رہے کہ سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا بھی کوئی امکان نہیں۔