دشمن فرقہ واریت کی آگ سے قومی یکجہتی ختم کرناچاہتاہے،سراج الحق

September 25, 2020

لاہور( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دشمن فرقہ واریت کی آگ سے قومی یکجہتی ختم کرناچاہتا ہے۔ وزیر اعظم ہر مشکل وقت میں غائب ہوجاتے ہیں، جامع مسجد منصورہ میں تحفظ ختم نبوت ﷺ وعظمت صحابہ ؓ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا صحابہ کرام ؓ کی عظمت پر جان نچھاور کرنا ہر مسلما ن اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔مغرب و بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکا کر ہماری قومی یکجہتی ختم کرنے اور پاکستان کو اسلام کی منزل سے ہٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ مٹھی بھر سیکولر و بے دین طبقہ مغرب کے ناپاک عزائم کی تکمیل میں لگا ہوا ہے۔