قیام پاکستان میں بچھڑنے والے خاندان کی 74 سال بعد واٹس ایپ کے ذریعے ملاقات

September 25, 2020

کراچی(جنگ نیوز) پنجاب کے علاقے میلسی میں مقیم 86 سالہ دافیہ بائی عرف عائشہ کو کئی دہائیوں کے بعد پاک انڈیا تقسیم میں بچھڑنے والے خاندان کے دیگر افراد مل گئے ۔پاک بھارت تقسیم کے بعد دافیہ بائی میلسی میں رہ گئیں تھیں جبکہ اس کے خاندان کے دیگر افراد بھارت کے علاقے بیکانیر چلے گئے تھے۔