کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

September 25, 2020

بھارتی ریاست اترپردیش میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور کی رہائشی خاتون زچگی کے لیے اسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے آپریشن سے قبل اُن کا کرونا ٹیسٹ کیا۔

خاتون کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس پر ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تمام عمل کو انجام دیا۔

ڈاکٹرز نے مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹرز نے مطابق خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا، ماں اور تین بچے مکمل صحت مند ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز نے نوزائیدہ بچوں کے نمونے لے کر انہیں لیبارٹری بھیجا ہے تاکہ بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا معلوم کیا جاسکے۔