باپ نے بچوں کو فائرنگ سے بچانے کیلئے گود میں چھپالیا

September 25, 2020


امریکا میں ایک دفتر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک باپ نے اپنے تین بچوں کو گولیوں سے بچالیا لیکن وہ خود زخمی ہوگیا۔

نیو یارک کے علاقے میں قائم ایک کار ڈیلر کے دفتر میں ایک 39سالہ شخص اپنے تین بچوں کے ساتھ موجود تھا کہ اس دوران تین نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب فائرنگ شروع ہوتی ہے تو والد اپنے بچوں کو زمین پر دھکیل دیتا ہے اور انہیں اپنی آغوش میں لے کر زمین پر لیٹ جاتا ہے،اس دوران فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ کو دائیں ران میں گولی لگی اسے طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور واقعہ میں اس کا کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا۔