عائزہ خان کی چھوٹی بہن کی شوبز میں انٹری

September 25, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان نے بھی شوبز انڈسٹری میں انٹری دی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار نبھانے والی ہر دلعزیز عائزہ خان نے انتہائی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں شہرت حاصل کرلی ہے اور اُن کی حیرت انگیز اداکاری کی وجہ سے دن بدن اُن کے مداحوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والی عائزہ خان نے اپنی چھوٹی بہن حبا خان کی بھی شوبز میں انٹری کروا دی ہے جس کا اندازہ اُن کے حالیہ فوٹو شوٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ اُن کی بہن حبا خان بھی نظر آرہی ہیں۔

حبا خان کی نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اُن کے نئے کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ صارفین کی جانب اُن کے کام کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔


واضح رہے کہ حبا خان اس سے قبل بطور چائلڈ اسٹار ایک ڈرامے میں کام کرچکی ہیں لیکن پڑھائی کی وجہ سے اُنہوں نے اداکاری کو وہیں روک دیا تھا۔

اب حبا خان کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہیں۔