کتے اور کچھوے کی ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

September 25, 2020

آپ نے اکثر جانوروں کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا ہوگا مگر ان کے آپس میں کھیلنے کے مناظر بہت کم آپ کی نظر سے گزرے ہوں گے۔

جی ہاں آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھارہے ہیں، جس میں ایک کچھوے کو کتے کے ساتھ گیند سے کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

43 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایک کچھوا گیند کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے مگر تھوڑی ہی دیر بعد اس کے ساتھ ایک ننھا کتا بھی آجاتا ہے اور اس گیند کو کک مارنا شروع کردیتا ہے، پھر کتے اور کچھوے میں مقابلہ شروع ہوجاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے گیند چھیننے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔

کتے اور کچھوے کے کھیلنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جبکہ اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کررہے ہیں۔