برطانیہ: ہائیڈروجن سے چلنے والے پہلے کمرشیل طیارے کی کامیاب آزمائشی اڑان

September 25, 2020

ہائیڈروجن گیس سے چلنے والے دنیا کے پہلے کمرشل طیارے نے اڑان بھر لی۔ برطانیہ کے چھ نشستوں والے اس طیارے نے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز بریڈ فورڈ شائر کی فضاؤں میں کی۔

ہائیڈروجن سے چلنے والے طیارے کی کامیابی ایرو اسپیس میں برطانیہ کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔

اس آزمائشی پرواز کو یقینی بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ سائنسی طور پر پہلے ہی یہ ممکن ہوچکا ہے کہ ایک طویل، ماحولیاتی آلودگی کا سبب نہ بننے اور کسی قسم کی کوئی بھی گیس خارج نہ کرنے والی ایسی فلائٹس اس عشرے کے آخر تک شروع ہوجائیں گی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ یہ چھ سیٹر پائپر ایم کلاس طیارہ صرف آبی بخارات خارج کرے گا، اور ان کا مقصد یہ ہے کہ اگلے تین برسوں میں ہائیڈروجن سے چلنے والے طیارے تجارتی بنیادوں پر دستیاب کرسکیں۔

زیرو ایویا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو وال مفتاخوف نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم زمین کے نیچے سے نکالے جانیوالے ایندھن (فوزل فیول) کو ہائیڈروجن کے الیکٹرک انجن سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جو انفرااسٹرکچر ڈیزائن ہے وہ بہت زیادہ فیول کا استعمال کرنے والے جیٹ ہیں، جبکہ ہم جو ہائیڈروجن طیارے متعارف کرارہے ہیں اسکے لیے گراؤنڈ آپریشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنا ہوگی۔