ویرات کوہلی پر 12لاکھ روپے جرمانہ

September 26, 2020

دبئی (جنگ نیوز) کنگز الیون پنجاب کے خلاف شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ۔ ان پر سلو اور ریٹ کیلئے 12 لاکھ روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ ان کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 20 اوورز پورے نہیں کیے۔ جمعرات کو پنجاب کے خلاف کوہلی نے چھ بولرز کا استعمال کیا تھا ۔ اس کے علاوہ کوہلی نے لوکیش راہول کے دو کیچ بھی ڈراپ کئے تھے ۔