رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ آج سے شروع

September 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ہفتے سے بیچ ویو کلب ڈی ایچ اے کراچی میں شروع ہوگی۔ آرگنائزرز کو100سے زائد انٹریز موصول ہوچکی ہیں۔ مقابلے صبح دس بجے سے شروع ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔