عمراکمل کیس کی سماعت سوئٹزرلینڈ میں ہوگی،ثالثی عدالت

September 26, 2020

کراچی (جنگ نیوز) ثالثی عدالت برائے کھیل نے عمر اکمل کیس کی سماعت دوسرے ملک میں رکھنے سے انکار کر دیا۔ پی سی بی نے اخراجات کی کمی اور لاجسٹک مسائل کے باعث سماعت کسی قریبی ملک میں رکھنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان اس سے قبل آن لائن سماعت کی بھی درخواست کر چکا ہے جس کے بھی مسترد ہونے کا امکان ہے ۔ ثالثی عدالت سماعت کیلئے جلد تاریخ کا اعلان کریگی۔