کورونا وائرس، امریکا میں کیسز 70 لاکھ سے تجاوز

September 26, 2020

واشنگٹن(اےایف پی) کورونا وائر س سے امریکا میں متاثرین کی تعداد 70لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی 2 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جان ہاپکنز کے مطابق امریکا میں کورونامریضوں کی تعداد 7لاکھ 5ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،دنیا کا دوسرا متاثر ترین ملک بھارت ہے جہاں اب تک 58لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ برازیل میں ابتک47لاکھ افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔اسپین میںبھی10 لاکھ افراد کو لاک ڈائون کا سامناہے، ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔