اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، 105پوائنٹس کی کمی

September 26, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بندہوئی، اتار چڑھائو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس میں 105پوائنٹس کی کمی ہوئی ،56.41کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،تاہم سرمایہ کاری مالیت 10ارب 22کروڑ 85لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم میں بھی معمولی اضافہ ہوا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بھی مارکیٹ میں سرمایہ کار زیادہ پر جوش نظر نہیں آئے تاہم ایک موقع پر خریداری سے 100انڈیکس 42ہزار کی حد عبور کر گیا لیکن پھر فروخت کا دباو بڑھ گیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 105.14پوائنٹس کی کمی سے 41701.23پوائنٹس پر بند ہوا۔