ایم کیو ایم نفرت انگیز سیاست کو پروان چڑھانے میں مصروف ہے، پی پی

September 26, 2020


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول، عامر خان، اظہار الحق سمیت دیگر تمام بانی ہی کا لبادہ اوڑھے اور اس کی نفرت انگیز سیاست کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں۔ پیپلز پارٹی جلد ایم کیو ایم کی ریلی یا جلسی کے جواب میں کراچی میں ایک عظیم الشان ریلی یا جلسہ کا انعقاد کرے گی۔