سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 5سو ایکڑ رقبہ کو سرسبز جنگلات میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

September 26, 2020

اسلام آباد ( نامہ نگار) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پانچ سو ایکڑ رقبہ کو سرسبز جنگلات میں تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے وفاقی سیکرٹری حسن ناصر جامی نے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ کے تحت، نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا فتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حسن ناصر جامی نے کہا کہ ہماری یہ شجر کاری، وزیر اعظم کے ٹن بلین ٹری سونامی منصوبہ میں شرکت کا حصہ ہے۔