واٹر بورڈ کےنئے ایم ڈی اسدﷲ خان ہفتہ کو وطن واپس پہنچ جائیں گے

September 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کےنئے ایم ڈی اسدﷲ خان ہفتہ کو وطن واپس پہنچ جائیں گے جمعرات کو حکومت سندھ نے انہیں خالد محمود شیخ کی جگہ ایم ڈی تعینات کیا تھا تاہم وہ بیرون ملک ہونے کے باعث جمعے کو چارج نہیں سنبھال سکےان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ اپنی چھٹیاں مختصر کر کے جمعہ کو رات گئے کراچی پہنچ جائیں گے اور ہفتے کو چارج سنبھال لیں گے انہوں نے واٹر بورڈ کے افسران کاایک اجلاس بھی دن دو بجے ہیڈ آفس میں طلب کر لیا ہے۔