نواز شریف سزا یافتہ نہیں، انتقام یافتہ سیاستدان ہیں،مریم نواز

September 26, 2020

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر ان تازہ بیانات نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے،ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی سمیت تمام سزائیں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر دی جاتی رہی ہیں،نواز شریف سزا یافتہ نہیں بلکہ انتقام یافتہ سیاستدان ہیں جو اللہ کے علاوہ کسی سے خوفزدہ نہیں۔