سویٹ ہوم اور بچوں سے تعاون جاری رکھیں گے، سعودی سفیر

September 26, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سویٹ ہوم اور یہا ں موجود سب بچوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان اور سعودیہ بھائی ہیں اور ہم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پا کستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ سلسلہ قائم رہے گا۔ انہیں ان بچوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آرمی آفیسر، عدلیہ کے اعلیٰ افسر نظر آ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کے دورہ کے موقع پر خطاب میں کیا۔ سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم زمرد خان نے خطبہ اسقبالیہ میں کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سائے میں پاکستان کا یتیم بچوں کے لئے جہلم میں پہلا کیڈٹ کالج قائم کر دیا گیا ہے۔