منشیات برآمدگی کیس شالے ویلی میں پی ٹی سی ایل کیبل چوری کا چوتھا واقعہ

September 26, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شالے ویلی میں چور پی ٹی سی ایل کی تاریں کاٹ کر لے گئے جس سے سینکڑوں صارفین کے فون اور نیٹ بند ہو گئے۔ علاقے میں تاریں چوری کرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ پی ٹی سی ایل ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ تھانہ کو پہلے بھی کئی بار اطلاع دی جاچکی ہے مگر کارروائی نہ ہوسکی۔ پی ٹی سی ایل کے انچارج نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرا دی ہے 24 گھنٹوں میں فون اور نیٹ بحال کر دیا جائے گا۔