اساتذہ کے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا معاملہ حل کرایا جائیگا، غلام سرور خان

September 26, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں اخیان گل طاہر، آصف محمود کشمیری، راجہ بشارت اقبال ، محمد امداد، محمد شفیق اور محمد ذیشان نے صوبائی صدر ملک امجد محمود کی قیادت میں وفاقی وزیر ہوا بازی و سول ایوی ایشن غلام سرور خان اور ممبر قومی اسمبلی منصور سے ملاقات کی ۔ملک امجد محمود نے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا مطالبہ سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ اگر کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل کے اساتذہ کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن مل رہی ھے تو پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جائیگا اور ان کو بھی پے اینڈ سروس پروٹیکشن دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مسئلے کے حل کےلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔