عقید ہ رسالت و ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے،علماء

September 26, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا سعید وقار، مولانا سید عبداللہ شاہ نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقید ہ رسالت و ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور عقیدہ ختم نبوت میں ذرہ سا شک بھی حالت کفر و ارتداد تک لے جاتا ہے۔چودہ صدیوں سے مسلمانوں کا یہ عقیدہ چلا آرہا ہے کہ حضور خاتم النبیین ؐ کے بعد کوئی نبی ورسول پیدا نہ ہو گا اور عقید ہ ختم نبوت کا انکار کرنے والے افراد یا گروہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اسلامیان پاکستان کو بالخصوص اور مسلم امہ کو بالعموم دو طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہم حکومت سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کی انبیاکرام ؑ، مقدس شخصیات اور مذہبی شعائر کے تحفظ کے بین الاقوامی سطح قانون سازی کی جائے۔