مستحکم اورمضبوط معیشت ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے ،گورنرپنجاب

September 26, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر اکنامک افیئر مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نیوالوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر بھی درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ مستحکم اورمضبوط معیشت ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔گور نر کہا کہ حکومت کی ٹھوس اصلاحات کی بدولت آج عالمی معاشی ادروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو پروگرام شروع کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کی وجہ سے پاکستان کو معاشی میدان میں بھی بہت نقصان ہو ا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اب حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں اور عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیا جائے گا ۔وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت کے معاشی اہداف بالکل واضح ہیں ان کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔