اسلام میں نحوست اوربدشگونی کاکوئی تصور نہیں،راغب نعیمی

September 26, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نےجمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام میں نحوست اور بدشگونی کا کوئی تصور نہیں ہے۔اسلامی تعلیمات میں مہینہ اورکوئی دن بحیثیت مہینہ اوردن قطعاًمنحوس نہیں،متبرک اورمنحوس توانسان کے اپنے اعمال ہوتے ہیں اور انہی پرخیر وشرکادار مدار ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام ماہِ صفر کے بارے جہالت اور دین سے دوری کے سبب ایسے ایسے توہمات کا شکار ہیں جن کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں یہ اسی قدیم جاہلیت وجہالت کا نتیجہ ہے ۔دین حنیف ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو جہالت سے مبرا اوردلائل وبراہین سے مزین ہے۔