70ہزاربیروز گار فارماسسٹوں کوفوری روزگار دیا جائے، ڈرگ لائر فورم

September 26, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر)فارما سسٹوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان ڈرگ لائر فورم کا اجلاس ہوا، اجلاس سے فارماسسٹوں کے رہنما نور مہر نے ف حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 70 ہزار بیروز گار فارماسسٹوں کو فوری روزگار دیا جائے، پاکستان میں کمیونٹی فارماسسٹ کے کردار کو 100فیصد قبول کرتے ہوئےاسکے نفاذ کو 100فیصد یقینی بنایا جائے ۔فارمیسی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فوری قائم کیےجائیں ، فارمیسی کونسل اسلام آباد کا سربراہ فارماسسٹ ہونا چا ہیے، سینٹرل فارمیسی کونسل کے ممبران بورڈ فوری تعینات کیے جائیں ، ہر ہسپتال کلینک پر فارماسسٹ کی تعیناتی یقینی بنانا حکومتوں کے لئے ضروری ہے، ہر 10 بیڈ کے ہسپتال پر ایک فارماسسٹ کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔