میٹرک امتحانات میں فیل طلباء کا احتجاج،پاس کرنیکا مطالبہ

September 26, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)میٹرک امتحانات میں فیلطلبہنے لاہور تعلیمی بورڈ اور چئیرنگ کراس پر احتجاج کیا اور بغیر امتحانات کے پاس کرنے کا مطالبہ کیا ۔ طلبہ و طالبات کی جانب سے امتحانات میں فیل ہونے کے خلاف پہلے تعلیمی بورڈ اور اس کے بعد مال روڈ پر احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے پرموشن پالیسی کے تحت بغیر امتحانات کے پاس کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو مال روڈ پر آنے سے روک دیا ۔ طلباؤ طالبات کو مال روڈ اور اسمبلی ہال کی جانب نہیں جانے دیا گیا ۔مظاہرے کے دوران ایک طالبہ بے ہوش ہو کر بھی گر پڑیں طلبہ نے کہا کہ لاہور بورڈ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ۔حکام نے بتایا کہ طلبہ کو قانون کی خلاف ورزی سے منع کیا گیا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ لاہور بورڈ اور طلبہ گروپس میں مذاکرات کروائے ہیں ۔