حکومت کی کارکردگی، پالیسی، ویژن اور کوئی سوچ نہیں ہے، ن لیگ

September 26, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی، پالیسی، ویژن اور کوئی سوچ نہیں ہے۔ حکومت کا کام صرف انتقامی کارروائیاں رہ گیا ہے ایک نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا، یہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں ، شہباز شریف اے پی سی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ جس دن سے یہ برسر اقتدار آئے ہیں تب سے عوام نئی سے نئی مشکل میں پھنس گئے ، تبدیلی سرکارحکومت واسا اور متعلقہ اداروں کے مون سون تیاریوں کے دعوے ٹھس ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔