لادین قوتیں ملک کوسیکولرریاست بناناچاہتی ہیں،مولاناامجدخان

September 26, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)لادین قوتیں ملک کو سیکولر ریاست بنانا چاہتی ہیں ،احتساب کے نام پر انتقام کی سیا ست ہورہی ہے ، ان خیا لات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانامحمد امجد خان نے تحفظ ختم نبوت اور عظمت صحابہ واہل بیت کا نفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کی بقاء کے لیےآئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ضرور ی ہےعلماء مشا ئخ ایسی سازشوں پر نظر رکھیں اور میدان عمل میں آکر ملک میں نظام اسلام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،ناموس رسالت وختم نبوت کے قانون کے خلاف برطانیہ اور امریکہ میں نئے جال بنے جارہے ہیں ۔