لاہور(وقائع نگار خصوصی)شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ میں عوام بھرپور انداز سے شرکت کریں گے ۔ سازشی عناصر کی تمام رکاوٹوں کو دور کردیا جائےگا۔ ۔ چہلم کے جلوسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت ہوگی ۔ ملت جعفریہ پرامن ضرور ہے اور اپنی ذمہ داری پوری کریں گے ۔ حسین اور حسینیت زندہ تھے اور رہیں گے ،جبکہ کردار یزید اوریزیدیت اپنی موت آپ مر جائیں گے۔