پنجپائی ، گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک

September 26, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پنجپائی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا لیویز کے مطابق نوشکی کا رہائشی جمعہ خان ولد عبد الغنی گزشتہ شب گاڑی میں کویٹہ سے واپس نوشکی جا رہا تھا پنجپائی میں تیزرفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔