حکومتی کاوشوں کا ثمر عوام تک پہنچانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،سیکرٹری ہاؤسنگ

September 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ،تمام محکمے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لائیں عوامی شکایات کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے اور محکمہ ہاوسنگ کے زیر انتظام تمام محکموں میں انکروچمنٹ کا فوری خاتمہ،زیر التواء پنشن کیسز اور انکوائریوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پنجاب کی ڈویلپمنٹ اتھا رٹیز، واسا، پی ایچ اے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پھاٹا کے سربراہان، افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔