ڈسٹرکٹ جیل:قیدیوں کا ہیڈ وارڈن پر حملہ،تشویشناک حالت میں نشتر منتقل

September 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں ہیڈ وارڈن الطاف کو جیل میں موجود قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا، جیل انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے الطاف کو قیدیوں کے چنگل سے چھڑواکر طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا، ذرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ گزشتہ روز سے قبل وزیراعلیٰ کی ملتان آمد کے موقع پر جیل قیدیوں کے مسائل سنے گئے تھے، ہیڈ وارڈن الطاف نے وزیراعلیٰ کو مخصوص قیدیوں سے ملوایا، قیدیوں نے اسی بات پر ہیڈ وارڈن کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔