چار خواتین کا مبینہ اغوا، 19 افراد کے خلاف مقدمات درج

September 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چار خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے 19 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس کو محمد بوٹا نے بتایا کہ میری بیٹی 15 سالہ (م) کو ملزمان ندیم ، امتیاز ، خورشید کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے، صدر جلالپور پولیس کو محمد زاہد نے بتایا کہ میری ہمشیرہ (س) کو شہزاد ، عاقب ، شمیم مائی ، یوسف اغوا کرکے لےگئے،اسی تھانہ کو اللہ ڈیوایا نے بتایا کہ میرے بھائی بشیر احمد کو ریاض حسین ، طارق ، راشد ، فہیم ، اللہ یار نے اغوا کر لیا ہے،صابر حسین نے اسی تھانہ کو بتایا کہ میری بیوی کو ملزمان سہیل احمد، طاہر اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لےگئے صدر شجاعباد پولیس کو صغراں مائی نے بتایا کہ میری بیٹی (ش) کو ملزم نیاز علی اغوا کر کے لے گیا۔