شہر کی اہم شاہراہوں پر تین ہزار درخت لگا دیئے، ڈائریکٹر جنرل پارکس

September 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر تین ہزار سے زائد تیار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے سہو چوک سمیت مختلف گرین بیلٹس اور شاہراہوں کے دورہ کے موقع پر بتائی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں ،گرین بیلٹس اور روڈ سائیڈز پر بھرپور شجرکاری کر رہے ہیں۔ چودہ نمبر میٹرو روٹ،بوسن روڈ،ایل ایم کیوروڈ،نانڈلہ چوک،ناردرن بائی پاس، 4نمبر چونگی،واٹر ورکس روڈ اور دیگر چوکوں پر بھرپور شجرکاری کر رہے ہیں۔