نشتر نرسنگ کالج کی رجسٹرڈ نرسنگ کا امتحان خطرے میں پڑگیا

September 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام 25 ستمبر کو پوسٹ رجسٹرڈ نرسز بی ایس این نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانات ہونا تھے مگر نشتر نرسنگ کالج کا نام اس لسٹ میں نہیں آسکا جس کے باعث امتحان نہ لیا جا سکا ہے۔ امتحان نہ ہونے سے نشتر نرسنگ کالج کی طالبات کا ایک سال ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے، اس حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ کسی بھی نرس کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے کوشش کر رہے ہیں یو ایچ ایس کے ساتھ معاملات طے پا جائیں-