شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں

September 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، مقدمات کا اندراج، تفصیل کے مطابق پل براراں میں عدنان بشیر سے ڈاکو نقدی چھین کر فرار ہوگئے، ملک ملک شاپ والی گلی سے فرازانہ کوثر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جھپٹا مارکر پرس لے گئے، چاہ کوڑے والہ میں محمد عرفان سے ڈاکونقدی و موبائللےگئے،رحیم چوک میں وسیم شوکت سے ڈاکو نقدی و موبائل لےگئے، نواں کھوہ میں محمد عامر سے ڈاکو نقدی و موٹرسائیکل لےگئے، دعا چوک میں قاسم کے گھر تین ڈاکو داخل ہوکر نقدی و سوٹ مالیت 80ہزار لےگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے میں بلال سے ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، کچہری چوک سے رانا شعیب عمران کی موٹرسائیکل، علی والہ میں ملک امت علی کے گھر سے نقدی و زیور، محمد نواز کےگھر سے نقدی و قیمتی ملبوسات، تھانہ ممتازآباد کے علاقے میں سلامت علی، فیصل پارک سے محمد شیراز، ناکہ چوک میں شکیل احمد، بہادر پور محمد سہیل کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، سید مبشر حسین ودیگر افراد کے17موبائل، اعجازحسین، ملک فواد بھٹہ اور خونی برج سے عدنان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔