میپکو ٹیموں کی ریجن بھر میں کارروائی، 162 بجلی چور پکڑے گئے

September 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 162 بجلی چور پکڑ لئے ۔ایک لاکھ 94 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 34 لاکھ 43 روپے جرمانہ عائد۔ ایک مقدمہ درج، ملتان میں 33 گھریلو، کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو 39712 یونٹس چوری کرنے پر658719روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 18 گھر یلو صارفین کو 321419 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، وہاڑی 23264 یونٹس چوری کرنے پر 472236 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 14 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 16978یونٹس چوری کرنے پر 301490 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 15421 یونٹس چوری کرنے پر 237266روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 593900روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 173278 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 10 صارفین کو 97070 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلو صارفین کو 588028 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ۔