گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحفظات کو دور کیا جائے ‘سرحد چیمبر

September 26, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (GIDC) کے حوالے سے انڈسٹریز بشمول سی این جی سیکٹر کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ مذکورہ انڈسٹریزبشمول CNG سیکٹر کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلہ کی روشنی میں GIDC کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ کمیٹی میں سرحد چیمبر کی جانب سے نامزد لوگوں کو بھی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ھے انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریلائزیشن ملک کی معاشی ترقی کی ضامن ہے انڈسٹریز اس وقت شدید مالی بحران کیفیت سے دوچار ہے لہٰذا حکومت انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لئے ایجنڈا کے تحت GIDC کی مد میں بھاری رقم کی وصولی کے فیصلہ کو فوری موخر کرے۔