فارماسسٹ کے عالمی دن کے حوالے سے پشاور میں سیمینار کا انعقاد

September 26, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام فارماسسٹ کے عالمی دن کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کے ڈی جی سلیم خان ، ڈاکٹر جمشید علی خان چیرمین فارمیسی ڈپارٹمنٹ پشاور، ڈاکٹر نیاز علی پروفیسر خیبر میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر مقبول پریزیڈنٹ پی پی ایم اے کے پی سمیت ڈریپ کے نمائندوں اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی گیا۔اس موقع پر قائمہ کمیٹی برائے صحت کے ممبر ایم پی اے وڈیڈک چیرمین ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر مریض کی تشخیص کرتا ہے اور ایک ماہر فارماسسٹ اس کے لئے دواتیار کرتا ہے۔ فارماسسٹ پس منظر میں رہتے ہوئے ادویات کے معیار، مقدار اور درست استعمال پر نظر رکھتے ہیں۔ایک فارماسسٹ باریک بینی کے ساتھ معاشرے اور ہسپتالوں میں بیماریوں پر نظر رکھتا،تجربہ گاہ میں تحقیق میں مصروف ہوتا اور دواساز فیکٹری میں ادویات کی پیداوار کے لئے بھی کام کرتا ہے۔ ان ادویات کی مارکیٹنگ بھی اس کے کام میں شامل ہے۔