بازاروں میں انتخابات ہونا جمہوری روایات ہیں،خالدگل مہمند

September 26, 2020

پشاور(لیڈی رپورٹر) بازاروں میں انتخابات ہونا جمہوری روایات ہیں ۔لیکن اگر کوئی بازاروں کے انتخابات کے ماحول کو خراب کرے اور پھر بات فائرنگ تک پہنچ جائےتو یہ نہایت افسوس کی بات ہے جو اس جمہوری عمل کی راہ میں رکاوٹ ھےان خیالات کا اظہار الخدمت تاجران ڈسٹرکٹ پشاور(پی بی ایف) کے کورکمیٹی کے اجلاس میں صدرخالدگل مہمند نےکیا اس موقع پر (پی بی ایف) کے جنرل سیکرٹری عرفان پراچہ ، پراپرٹی ڈیلرز کے حاجی عابد اور ملک رحمت جی اعوان ، الخدمت سٹی تاجران کے صدر شہزاداحمد جان اور جنرل سیکرٹری گل محمدصافی وغیرہ نے شرکت کی خالدگل مہمند نے دونوں فریقین کو ہدایت کی کہ افہام وتفہیم سے اس مسئلے کو حل کریں آئندہ ایسے واقعات سے اجتناب کیا جائے اور بازاروں کے صدور اور دکاندار حضرات بھائی چارے کی فضا قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت تاجران کا ایک جرگہ دونوں فریقین کے درمیان صلح کرنے کے لیے مقررکردیا گیا ہےانہوں نے کہاکہ پشاور میں مزیدفعال کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔