کھلونے بیچنے والےسےنوسرباز مالی امداد کی رقم لے اڑا

September 26, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر )نشتر آباد میں کھلونے بیچنے والے محمد خالد کو نوسربازگروپ نے لوٹ لیا اور وہ مالی امداد میں ملی زکواۃ کی ہزاروں کی رقم لے اڑا مبینہ طور پر گلہبار پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹرخا دیا تفصیلات کے مطابق سپلائی روڈ کے رہائشی محمد خالد بی آر ٹی فلائی اور کے نیچے اپنی 10 سالہ بچی اقراء کے ساتھ کھلولنےبیچتا ہے گذشتہ روز کچھ مخیر حضرات نے علاج کیلئے مالی امداد کے طور پر زکواۃ کی رقم دی جس پر نوسر بازوں کی نظر پڑی اور انہوں نے راشن دینے کے بہانے بلا کر نشتر آباد الخدمت ہسپتال کے قریب اسے لوٹ لیا اس دوران نوسر باز 40 ہزار کی رقم لے اڑے اورمزاحمت کرنے پر محمد خالد کو اسلحہ کے وار کرکے زخمی کردیا بعدازاں محمد خالد زخمی حالت میں تھانہ گلبہار پہنچا جہاں پولیس نے اسیٹرخا دیا اور ایف آئی آردرج نہیں کی ، پشاور پریس کلب میں محمد خالداور اس کی بیوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے زکوات میں ملی رقم کی لوٹ مار کرنے والے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور مخیر حضرات سے03189124638 پر رابطہ کرکے مدد کی اپیل کی ہے۔