جرمنی میں پانچ سال بعد اذان کی صدائیں گونجیں گی

September 26, 2020

جرمنی کی عدالت نے لاؤڈ اسیپکر پر اذان دینے کی اجازت دیتے ہوئے پابندی کی درخواست مسترد کردی۔

جرمنی میں مقیم مسیحی جوڑے نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جس کا پانچ برس بعد 23 ستمبر کو عدالت نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اس کیس کو خارج کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی۔

یاد رہے کہ رائین ویسٹو فیلیا ریاست کے شہر اویر ایرکینسوک میں واقع مسجد سے قانون کے مطابق لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جارہی تھی۔

مسیحی جوڑے اور مقامی باشندوں نے 2015 میں عدالت میں درخواست دائر کی جس کے بعد لاؤڈاسپیکر پر اذان دینے پر فوری پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مسلم کمیونٹی نے کیس کے دفاع کے لیے وکلاء کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے عدالت میں اپنا بھرپور مؤقف پیش کر کے فتح حاصل کی۔