ضرورت سے زیادہ ٹافیاں کھانے سے 54 سالہ شخص ہلاک

September 26, 2020

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص کو ٹافیاں بے حد پسند تھیں اور بدقسمتی سے یہ شوق ان کی جان لےگیا۔

54 سالہ امریکی شہری گزشتہ چند ہفتوں سے روزانہ ٹافیوں سے بھرا آدھا پیکٹ کھا لیا کرتا تھا اور روزانہ ایسا کرنےسے ایک دن ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ انتقال کرگئے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ متعدد میٹھی چیزوں میں بلیک لیکورس موجود ہوتا ہے جس میں موجود ’glycyrrhizic acid‘ پوٹاشیم کی مقدار کم اور جسم میں موجود دیگر نمکیات کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ 54 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی کیونکہ انہوں نے چند ہفتے قبل ہی اپنی ٹافیوں کا فلیور تبدیل کرکے لیک لیکورس فلیور کی ٹافیاں کھانا شروع کردی تھیں۔