برطانیہ، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار

September 26, 2020

برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ساجد پرویز کو اپنی ہی بیوی عابدہ پروین کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عابدہ کریم 7 بچوں کی ماں تھی جو پچھلے ہی ہفتے والد کی تدفین میں شرکت کر کے پاکستان سے برطانیہ لوٹی تھی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ عابدہ کریم مغربی یارکشائر کے علاقے لیڈز میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی، عابدہ کریم کے 37 سالہ شوہر ساجد پرویز پر ان کے قتل کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ساجد پرویز کو لیڈزمجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقتولہ کے جاننے والوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک نیک خاتون اور دیکھ بھال کرنے والی ماں تھیں۔

ایک خاتون نے کہا کہ ’میں ان کی موت کا یقین نہیں کر پا رہی، وہ ایک اچھی خاتون تھی۔‘