ژالے سرحدی نے اپنی نئی ویڈیو میں فلرٹ کرنا سکھا دیا

September 26, 2020

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو میں لڑکیوں کو مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے فلرٹ کرنا سکھا دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پُرمزاح ٹک ٹاک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے فلرٹ یعنی چھیڑچھاڑ کے 3 اسٹیپس بتائے اور کیپشن میں لکھا ’استغفراللّٰہ نو فلرٹنگ۔‘


ٹک ٹاک کی وائرل ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ ’بہت سی لڑکیاں نہیں جانتیں کہ فلرٹ کیسے کیا جاتا ہے، میں آپ کو سکھاتی ہوں۔ پہلے مسکرائیں، نیچے دیکھیں، نیچے دیکھتے ہوئے استغفراللّٰہ کہتے ہوئے آگے بڑھ جائیں۔‘

اس سے قبل ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔