دنیا میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 94 ہزار اموات

September 26, 2020

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 28 لاکھ 948 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 94 ہزار 253 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 76 لاکھ 8 ہزار 656 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 932 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 39 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 447 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 72 لاکھ 44 ہزار 491 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 55 ہزار 325 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 141 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 44 لاکھ 80 ہزار 719 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 93 ہزار 440 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 8 ہزار 748 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 40 ہزار 709 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 92 ہزار 579 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 20 ہزار 225 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 43 ہزار 571 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 25 ہزار 103 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار 317 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 37 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 94 ہزار 584 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 232 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 35 ہزار 198 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 75 ہزار 844 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 20 ہزار 858 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 15 ہزار 208 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 91 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 312 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 68 ہزار 529 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 625 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 337 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 451 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 7 ہزار 797 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔