بے بس بندر اپنے ساتھی کو اژدھے سے نہ بچاسکے

September 26, 2020

اژدھا بہت ہی خطرناک جانور ہے اور اپنے شکار کو پھانسنے کے بعد اسے بڑی بے رحمی سے مار کر ہی دم لیتا ہے۔

جنگل میںاس وقت افسوس ناک صورت حال پیدا ہوگئی جب بندروں کا ایک غول اپنے ساتھی کو اژدھے کے ہاتھوں مرنے سے نہ بچا سکا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس درد ناک منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اژدھے نے بندر کو اپنے جسم سے جکڑ رکھا ہے اور بندروں کا غول اسے بچانے کی ناکام کوشش کرتا نظر آرہا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ اژدھے نے اچانک ہی ایک بندر کو پکڑ لیا اور اس کا گلا گھونٹنے لگا، یہ دیکھتے ہی بندروں کا پورا غول اپنے ساتھی مدد کو امڈ آیا اور اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے اژدھے پر حملہ کردیا، مگر اژدھا بھی بہت ہی ضدی تھا، اس نے کسی بھی چیز کی پروا نہیں کی اور اپنے شکار کو مارکر ہی دم لیا، جبکہ اس بندر کے ساتھی بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے اور بلآخر ناکام ہوکر واپسی کی راہ لینے پر مجبور ہوگئے۔