ایرانیوں کو اپنا غصہ وائٹ ہاؤس پر نکالنا چاہیے، حسن روحانی

September 26, 2020

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کے رویے پر ایرانیوں سے کہا ہے کہ انھیں اپنا غصہ وائٹ ہاؤس پر نکالنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران پر عائد نئی پابندیوں پر حسن روحانی نے واشنگٹن پر سفاکانہ رویہ رکھنے کا الزام لگایا۔

ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ’امریکیوں نے ایران کا کروڑوں ڈالر کا نقصان کیا ہے، ہمارے ساتھ اس حد تک کا سفاکانہ رویہ نہیں ہوا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے لوگوں کے غصے اور نفرت کا پتا وائٹ ہاؤس ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے بعد تہران اور واشنگٹن کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی۔

اس کے بعد امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا سلسلہ شروع کیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں ایران پر نئی پابندیاں لگادیں جس پر تہران نے واشنگٹن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ادھر یوروپین یونین نے ایران کے خلا ف امریکی پابندیوں کی قرارداد کی حمایت کرنے سے واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔

اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا تھا کہ ہمارے بار بار یاد دہانی کے باوجود امریکا خود ایران کو ممکنہ ایٹمی طاقت بننے سے روکنے والے (JCPOA ) سے علیحدہ ہوا۔